لاہور(ای پی آئی) جیلوں کی بات چھوڑیں درجنوں پڑھے لکھے بیگناہ تھانوں میں بند ہیں جب یہ پڑھالکھانوجوان باہرنکلے گاملک چھوڑجائے گایاانتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ جائے گا
ان خیالات کا اظہار سابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا ہےکہ عدالتیں ہی انہیں قانونی معاشرے کاحصہ بناسکتی ہیں ،راستہ عدالتوں سے ہی نکلے گا،سپیکر72 اراکین قومی اسمبلی کو کبھی اسمبلی نہیں آنے دے گا اورعدلیہ کے فیصلے کی نافرمانی کرے گا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر302کا ہو گیا ہے ، آئی ایم ایف سے کٹی ہے ،ایف بی آر اسحاق ڈارکے خلاف ہے ،افوہوں کی زدمیں کاروبارنہیں توریونیو بھی نہیں ہے ،خیالی بجٹ اورعدالتی فیصلوں سے فراری مزید تباہی پھیلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کوبے گناہ گرفتارکیاجارہاہے ،تھانوں اورجیلوں میں جگہ نہیں ،غسل خانوں میں بندکیاجارہا ہے ،جب ججزآبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین وقانون اورعدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے ،صرف عدالت کے اندرسے ہی گرفتارنہیں کیاجارہا بلکہ ضمانت ہونے پردوسرے کیس یادوسرے صوبے کی پولیس گرفتارکرلیتی ہے ،ججز کہہ رہے ہیں کے ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہورہی ہے ،آئین کے ساتھ جس طرح مذاق ہورہاہے ایساطرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھاگیا۔


