پشاور(ای پی آئی) 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے آرمی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کر کے توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلہ میں خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث کل 1951 افراد کو گرفتار کیا گیا اور مظاہروں سے متعلق 100 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛9مئی کے واقعات ،پنجاب سے3800 شر پسند گرفتار
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور ریجن سے 507، مردان ریجن سے 578، مالاکنڈ ریجن سے 317، کوہاٹ ریجن سے 224، بنوں ریجن سے 148، ڈی آئی خان ریجن سے 7 اور ہزارہ ریجن سے 170 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور ریجن میں 22، مردان ریجن میں 10، مالاکنڈ ریجن میں 5 ، ہزارہ ڈویژن میں 24 ، بنوں ریجن میں 8 اور ڈی آئی خان ریجن میں 5 ایف آئی آرز درج ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث 50 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جہاں پشاور سے 5 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان اور دیگر فوجی مجسموں کی بیحرمتی کرنے والے 7 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔


