اسلام آباد (ای پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ضمانت کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، نامور صحافیوں نے بھر پور ردعمل دیتے ہوئے عدالتی نظام پر سوال اٹھادیئے،
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی رہائی کے مقدمہ میں ریمارکس دیئے کہ ”وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔
اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے”۔جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس پر ملک کے نامور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر عدالتی نظام پر سولات اٹھائے ہیں ،سینئر صحافی اور ہائیکورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر ثاقب بشیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا.
" وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کرینگے " اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اسد عمر کی رہائی اور مقدمات تفصیلات فراہمی درخواست میں غیر معمولی ریمارکس ۔۔۔ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کرینگے ، اسد عمر کے وکیل بابر اعوان کا عدالت کے سامنے بیان
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) May 24, 2023
جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس لکھے ہیں کہ ”وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کرینگے ” انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اسد عمر کی رہائی اور مقدمات تفصیلات فراہمی درخواست میں غیر معمولی ریمارکس قراردیا ہے،
ثاقب بشیر نے لکھا ہے کہ جب ہائیکورٹ اپنی ایک FIR بھی نا کرا سکے پھر عدالتوں کے گرفتاری سے روکنے کے حکم کی IG ، DC سرعام خلاف ورزی کرے تو پھر ججوں سے اسی قسم کے ریمارکس کی توقع رکھیں ۔۔ پورا سسٹم سمجھ گیا ہے طاقت سے نہیں ٹکرانا ۔۔ پی ڈی ایم آج تو خوب انجوائے کر رہی ہے ان کو کل سمجھ آئے گی،انہوں نے لکھا ہے کہ ہائیکورٹ نے اسد عمر کی 2 ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے رضا مندی ظاہر کردی.
9 مئی کی 2 ٹویٹس میں سے ایک ٹویٹ میں وہ عوام کو باہر نکلنے کی ترغیب دے رہے ہیں دوسری ٹویٹ میں کہا شاہ محمود قریشی کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی.
سینئر صحافی و اینکر مطیع اللہ جان نے لکھا ہے کہ ”جب ایک جج کو اپنی طاقت کا اندازہ نہ ہو ”ساتھ ہی انہوں نے جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس شیئر کیے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”پریس کانفرنس کر نے تک وہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے”۔
عدلیہ کے حوالے سے انتہائی شرمناک اور افسوسناک خبریں چل رہی ہیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک معزز جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر سے کہا کہ اپنی دو ٹویٹیں ڈیلیٹ کریں، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی دیں اور یہ کہ “وہ” آپکو پریس کانفرنس کرنے کے بغیر تو…— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) May 24, 2023
سینئر صحافی صدیق جان نے اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر کی رہائی کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ” بریکنگ نیوز، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا”
بریکنگ نیوز، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا
— Siddique Jan (@SdqJaan) May 24, 2023
سینئر صحافی عامر سعید عباسی نے جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس لکھے ہیں کہ” پریس کانفرنس کرنے تک ‘وہ’ آپ کو نہیں چھوڑینگے، جسٹس گل حسن کا اسدعمر کے وکیل سے مکالمہ”
پریس کانفرنس کرنے تک 'وہ' آپ کو نہیں چھوڑینگے، جسٹس گل حسن کا اسدعمر کے وکیل سے مکالمہ https://t.co/V1uIbUk6U4
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) May 24, 2023


