لاہور(ای پی آئی ) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز 6 جون سے 20 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں اسکولز 6 جون بروز منگل سے 20 اگست بروز اتوار تک بند رہیں گے 21 اگست کو اسکولوںمیں طلباء کی حاضری ہوگی


