اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمن شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جواب طلب کرنے پر پولیس نے شاہ محمود قریشی کے بارے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئےبیان دیا کہ اسلام آباد پولیس وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اس وقت کہاں موجود ہیں، جنہیں گزشتہ شب رہائی کے فوراً بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہ محمود قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے پولیس سے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کو جن مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔


