اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا کپتان کے بڑے کھلاڑی فواد چوہدری نے بھی ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جارح مزاج رہنما اور سیاسی مخالفین، اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے میں صف اول سمجھے جانے والے سابق وفاقی وزیر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیسا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔


