ملتان(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نئی پارٹی رجسٹرڈ کرانے کا اعلان کر دیا ۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی حقیقی رجسٹرڈ کرائوں گا، نشان الاٹ کراکے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا،پارلیمنٹ میں نوجوان قیادت جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے یوٹرن نے ملک کو اس صورتحال پر کھڑا کیا ہے،ریاست ہے تو سیاست ہے۔رائو یاسر نے کہا کہ عمران خا ن نے نیاپاکستان کا خواب دکھایاتھا ،عمران خان کو بشریٰ بی بی کی جانب سے غلط گائیڈ کیاگیا،پاکستا ن اس وقت نازک دور سے گزررہاہے۔


