اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے آرمی تنصیبات جی ایچ کیو ،آئی ایس آئی کے دفتر اور پی ایف بیس پر حملے کرتے ہوئے توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کیا گیا جن کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا تھا اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حملوں میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق تین شہروں میں پی ٹی آئی کے پندرہ رہنما جلا ئوگھیرائو کے دوران شرپسندوں سے رابطوں میں رہے۔تمام رہنمائوں کی نشاندہی جیو فینسنگ رپورٹ میں ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی پرحملے کے دوران 88 شرپسندوں سے 6 پی ٹی آئی رہنمائوں کے رابطے واثق قیوم کی8،اجمل صابرراجہ کی7کالز ٹریس ہوئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور جناح ہائوس حملے کی جیوفینسنگ رپورٹ سامنے آئی تھی۔