پشاور(ای پی آئی ) خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر ہیلتھ کارڈ کی سہولت کو معطل کر دیا انشورنس کمپنی نے نگران حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی پر مفت علاج کی سہولت بند کر دی ۔

تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب افراد مفت علاج کی سہولت سے ایک بار پھر محروم ہو گئے ہیں اس سے قبل دو بار انشورنس کمپنی نے نگران حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے پر مفت علاج کی سہولت مہیا کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ پر علاج سے روک دیا تھا لیکن خیبرپختونخوا نگران حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی پر دوبارہ سہولت جاری کر دی گئی تھی اب ایک بار پھر فنڈزکی عدم ادائیگی کے باعث خیبرپختونخوامیں تیسری بار صحت کارڈ پرمفت علاج کی سہولت معطل کردی گئی۔

انشورنس کمپنی نے فنڈز جاری نہ ہونے پر مفت علاج کی سہولت عارضی طور پر بند کردی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے حکومت کے ذمے 10ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاج بند ہونے سے زیرعلاج اور نئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔