لاہور(ای پی آئی ) سی ٹی ڈی کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں چھاپے کالعدم تنظیموں کے 12 دہشت گرد گرفتار کر لئے بارودی مواد ،اسلحہ برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںدہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں کیے گئے ، جن میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ،ڈیٹو نیٹر ، ہینڈگرینیڈ ،اسلحہ، گولیاںاور نقدی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میر احمد، حبیب الرحمٰن ہارون،ضیا،عمران، مدثر،عدیل اور فاروق کے نام سے ہوی ، حکام ہوئی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتار کیے ۔ 12112 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔


