اسلام آباد (ای پی آئی ) 9 مئی واقعات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف مسلسل گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کے بعد اب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کے دپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔

اس حوالے سے حکومت کے جانب سے پی ٹی آئی کے 9 رہنما حکومتی ایکشن کا نشانہ بن گئے ہیںجن میں شاہ محمود قریشی ، علی امین گنڈا پور ، فرخ حبیب، پرویز خٹک، اعظم سواتی، عون عباس، اسد عمر، زرتاج گل اور علی محمد خان شامل ہیں حکومتی ایکشن کا نشانہ بنے۔حکومت نے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے نو فلائی لسٹ میں بھی نام شامل کئے ،