اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے راہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نوازنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی عہدوں اور سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کو ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان حملوں کو شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اورجو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں انکو پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، آئندہ سیاست کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ساتھیوں سے مل کر لائحہ عمل بعد میں بنائیں گے، خان صاحب کو بہت اچھا لیڈر پایا،ہم اپنے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کر سکتے.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ خرم نواز کاکہنا تھا کہ نو مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،وطن عزیز اورپاکستانی عوام کی حفاظت کے لئے پا ک افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے، شہداء کی تصاویر پر پرتشدد حملے کئے گئے چاہتے ہیں کہ نو مئی کو ہونے والے پر تشدد حملوں کی شفاف تحقیقات ہو اورجو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں انکو پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے.

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، حلقے کی عوام کے لئے جدو جہد جاری ہےآج میں اور میرے ساتھی تمام پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہوتے ہیں ہم نے اپنے حلقے کی طرف سے سب کو بلایا مشاورت کی اور فیصلہ کیاہے کہ ہم سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں، آج جو حالات چل رہے ہیں ہمارے جو بڑے ہیں پاک فوج عدلیہ سب کو مل کر بیٹھنا چاہئے،ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل بنائیں، اگلا لائحہ عمل کا اعلان اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا کہ سیاست میں مزید رہنا ہے یا کہ نہیں .

ہم نے ساڑھے تین سال اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے، ہم نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کوطیش دلوایا عمران خان خود بھی اداروں کی عزت کرتے ہیںبحرحال جو کبھی بھی ہوا انتہائی غلط ہواہماری بارہ سالہ جدو جہد میں اداروں کی عزت کرنا شامل ہے،ہم اپنے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کر سکتے، راجہ خرم نواز نے مزید کہا کہ میرے اوپر کوئی کیسز نہیں ہیں کوئی دباؤ نہیں ہے میری کوئی ویڈیو بھی نہیں ہے،جو کارکن بے گناہ جیلوں میں قید ہیں انکو رہائی ملی چاہئے،میرے لئے میرے حلقے کے لوگوں کی مشاورت اہم ہے۔