اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے قریبی ساتھی اور ان کے سابق چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل بھی باضابطہ طور پر یو ٹیوبر بن گئے ہیں ،ڈاکٹر شہباز گل نے امریکہ سے ”شہبازگل ”کے نام سے یو ٹیوب چینل پر باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر وی لاگ کر نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے .

ڈاکٹر شہبازگل کے یو ٹیوب چینل کو لوگوں کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے وہ اپنے وی لاگ امریکہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق اور پی ڈی ایم واسٹیبلشمنٹ کے خلاف گفتگو کرتے ہیں .

واضح رہے کہ شہباز گل نے تین سال قبل اپنا یو ٹیوب چینل بنایا تھا لیکن وہ اس پر ویڈیو ز نہیں ڈال رہے تھے اب 9مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے امریکہ جا نے کے بعد باقاعدگی سے وی لاگ کر نے سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔