اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ میں زیر سماعت 2 اہم کیسز آڈیو لیکس کمیشن کیس اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سماعت کے لئے مقرر کر دئے گئے.
سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت یم جون کو سماعت کرے گا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء سماعتوں کے لیے مقرر کردیے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا۔
ا اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے ،آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 31 مئی کوکرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا


