اسلاآباد(ای پی آئی)پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک میں رشوت ستانی کا الزام لگا کر چین کو ناراض کر دیا تھا۔ چینی صدر شی نے اپنی 100 کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں.

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیڈرز ان اسلاآباد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے چین اور پاکستان کے تعلقات میں خلش پیدا ہوئی تھی۔

2017 اور 2018 میں کئی ملکوں کے سفیر مجھ سے سی پیک میں شامل ہونے کا کہتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کرکٹ کی بال والا کیچ نہیں فٹبال کا کیچ تھا جو گزشتہ حکومت نے 4 سال میں ڈراپ کر دیا۔

گزشتہ حکومت نے چین کو کہا کہ سی پیک میں مہنگے قرضے دیئے گئے ہیں وزیروں کو رشوت دی ہے، میرے خلاف اور شہباز شریف پر بےہودہ الزام لگائے اور سی پیک کو اسکینڈل بنایا گیا اور ایک ایک کر کے ساری کمپنیاں پاکستان سے جانا شروع ہوگئیں۔