اسلام آباد (ای پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف شہر یار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا،

شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری اور متعلقہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیئے. وکیل شیرافضل مروت نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری کی گئی اور کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ،
عدالت کا سرکاری وکیل سے کہنا تھا کہ اب تک شہر یار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا ،کل تک اس معاملے پر جواب دیں ،

شہر یار آفریدی کے وکیل نے استدعا کی کہ آج ہدایت کے ساتھ ہماری درخواست نمٹا دیں، کل مین کیس بھی لگا ہوا ہے ، وکیل نے مزید کہا کہ
شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے،

وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ عدالت نے ڈیتھ سیل سے نکالنے کا زبانی حکم دیا تھا تحریری حکمنامہ کردیں ،
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہمارے آرڈر کی تعمیل نہ کی گئی ہو ،

فاضل جج نے کہا کہ توہین عدالت کا کیس ہے اسکو ہم نمٹا نہیں رہے کل دوبارہ سماعت رکھیں گے ،
عدالت نے شہریار آفریدی کی پولیس کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی.