اسلا م آباد(ای پی آئی ) شریعت کورٹ میں بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد جسٹس اقبال الرحمن نے فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھالیا.

سپریم کورٹ  کے ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال الرحمن سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حلف لیا۔

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، تقریب حلف برداری میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی جج کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں ،اقبال حمید الرحمن سابق چیف جسٹس آف پاکستان حمود الرحمن کے صاحبزادے ہیں۔