گوجرانوالہ(ای پی آئی )ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کے الزامات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے عبوری ضمانت خارج کر دی.
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمات کی الگ الگ سماعت ہوئی،
چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے عدم حاضری پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے میڈیکل بنیاد پر آج حاضری کی درخواست کی تھی ،پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کے الزامات ہیں ،پرویز الٰہی نے دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے


