اسلام آباد ( ای پی آئی نیوز) مائنس عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہوگا؟پی ڈی ایم کے حامی تصور کئے جانے والی صحافی اور سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے پی ڈی ایم کے لئے بری خبر سنا دی ۔مخالف کے منہ سے عمران خان کے لئے اچھی خبرآگئی ۔
نصرت جاوید نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑکر جانے والوں کو کوئی ووٹ دینے کو آمادہ نہیں ہو گا چاہے ان کے سر پر جہانگیرترین یا کوئی اور ہاتھ رکھا جائے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام آپس کی بات میں اینکر منیب فاروق نے سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرف جاوید سے سوال کیا کہ آج کے حالات کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حالات کو دیکھتے ہوئے مائنس عمران خان پاکستان تحریک انصاف کا کیا وجود ہے؟ اور جو بھی کوشش کی جائے گی کہ جہانگیر ترین یا کسی اور لیڈر کی سربراہی میں لوگوں کو اکھٹا کیا جائے تو کیا اس جماعت کی کوئی مقبولیت ہو گی؟ کیا ووٹر اس جماعت کو تسلیم کریں گےیا صرف الیکٹیبلز جیت جائیں گے۔
اس سوال کے جواب میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہا کہ الیکٹ ایبلزکو بھی جیتنے کی دو صورتیں ہیں یا وہ آزاد کھڑے ہوں یا اگر پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگتی خان صاحب نااہل نہیں ہوتے ۔ میں نہیں چاہوں گا کہ عمران خان نااہل ہوں لیکن اس کے ساتھ ہمیں یہ بات تسلیم کر لینی چاہئے کہ ہمارے ہاں جو سب سے طاقتور ادارہ ہے وہ 9 مئی کو نائن الیون کی طرح لے رہا ہے اس کے اپنے اثرات ہوتے ہیں ہو سکتا ہے کہ میں اس رائے سے اتفاق نہ کروں لیکن آپ (منیب فاروق) نے اس گھر کا دورہ بھی کیا آپ نے اس ہیٹ کوذاتی طور پر محسوس کیا جو میں گھر میں بیٹھ کر محسوس کر رہا ہوں .
نصرت جاوید نے کہا کہ میرا اپنا یہ خیال ہے کہ ان چلے ہوئے کارتوسوں کو جن کا لوگوں میں تاثر یہ بنے گا کہ بے وفائی کر دی ان کو کوئی ووٹ دینے کو آمادہ نہیں ہو گا چاہے ان کے سر پر ترین صاحب کا ہاتھ رکھ دیں یا کوئی اور ہاتھ رکھا جائے۔
https://twitter.com/ExactPressIntl/status/1664246717229993991
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کا معاملہ دوسرا ہے بے نظیر بھٹو صاحبہ بہت نرم دل رہنما تھیں میں نے ایک دفعہ کہا کہ جس طرح کا رویہ وہ اختیار کرتی ہیں ہو سکتا ہے اعجاز الحق بھی ان کی پارٹی میں آ جائیں گے بے نظیر بھٹو نے اس پر کہا کہ ان کو ضیاء الحق کے بیٹے کے ساتھ ہمدردی ہے کیونکہ وہ اپنے باپ کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پایا اسی طرح میں بھی اپنے والد کا چہرہ نہیں دیکھ پائی تھی ہو سکتا ہے کہ آصف زرداری میں بھی کوئی رحم کا جذبہ آ گیا ہو اور ویسے بھی زرداری صاحب کھلے ڈلے آدمی ہیں۔
نصرت جاوید نے کہا کہ آصف زرداری اپنی سندھی ٹوپی کی طرف اشارہ کرکے کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے بہت لاشیں لے لیں اب مزید نہیں لیں گے۔ نصرت جاوید نے کہا کہ جو بات میں نے کہہ دی ہے اسی میں آپ کے سوال کا جواب ہے۔


