لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور پولیس 8 روز کی سرتوڑ کوششوں کے بعدبالآخر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس کی جانب سے گھر میں چھاپوں کے باوجود ناکامی کے بعد 8 روز قبل رہائش گاہ کی طرف جانے والے راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی تھی ۔
چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چوہدری ظہور الہٰی روڈ پر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نےگول چکر کا گھیراؤ کرکے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے گزشتہ آٹھ روز سے کوششیں کی جا رہی تھیں، پولیس نے ظہور الہٰی روڈ کو دونوں طرف سے بند کر رکھا تھا۔
وہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں مطلوب تھے جس میں ان کی ضمانت خارج ہوچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہو رہے تھے۔


