راولپنڈی(ای پی آئی ) بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانے والے آنے والے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیںگے ،پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرے گا
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ بہترہے کہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروالیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لیے سب جیل قراردیدیاجائے تاکہ صحافیوں کے لیے آسانی ہو، پی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں (ن) لیگ، پی پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے فائدہ پی پی پی اٹھائے گی ،پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پرہے مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے دھوکہ دہی پہ مبنی بجٹ پیش کیاجائیگاکفن دفن کومفت قراردیاجائے،7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ، گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔


