اسلام آباد (ای پی آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں برسراقتدارسیاسی اتحاد پی ڈی ایم میں اختلافات کی پیش گوئی کردی ، سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20دن بڑے اہم ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ آمنے سامنے ہوںگی، اڈاری پرندے پی پی پی کے ٹوکرے میں بھی بھیجے جائیں گے نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے نون لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائے گی مختلف مسالوں سے کچھڑی پکے گی جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی آئی ایم ایف سے کٹی، کاروبارتباہ ،معیشت غرق، مالیاتی مدد ناپید، ملک جل رہاہے اورانکودوروں کی پڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زندگی میں پہلی بارعدلیہ اورعدل کوبے بس پایا حکومت نے عدل انصاف اورججوں کے فیصلے کوبھی نظربندکردیا ہے کیاقیدہے کیارہائی ہے عدلیہ سے رہائی اورجیل کے گیٹ پرگرفتاری کانیاپروانہ ہے۔
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1664852844262858752?s=20
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گیڈراورگدھیں قوم کونوچ رہی ہیں گدھوں نے اسلام آبادکے27کلومیڑکے اصطبل پرقبضہ کرلیاہے24کروڑلوگ بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں سیاسی جہنم سے نکلنے کاراستہ دکھائی نہیں دیتاحالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں آگے کھائی اور پیچھے گڑھاہے حکومت بے فکرہے کیونکہ انکی ساری مال دولت اورجائیدائیں ملک سے باہرہیں۔


