اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے آئندہ ہفتے مختلف کیسز کی سماعت کے لئے 8 بینچ تشکیل دیئے ہیں،
پچھلے 7 ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہ رہنے والے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے ۔جس کے بعد یہ ان کے چیمبر ورک کا آٹھواں ہفتہ ہے۔
گذشتہ روز سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فائز عیسیٰ نے مل کر باغ میں پودے لگائے، دونوں جسٹس صاحبان اس دوران خوشگوار ماحول میں بات چیت بھی کرتے رہے۔


