اسلام آباد (ای پی آئی ) نیب کی جانب سے 190 ملین پائونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری کئے گئےطلبی نوٹس میں بطور گواہ پیش ہونے کی ہدایت ۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پانڈز کی مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا،بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق 7 جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا۔ بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہوا۔

یاد رہے کہ طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے، بشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا ذکر موجود ہے۔نوٹس میں بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کرلی گئی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ نیب احتساب عدالت میں نیب وکیل نے درخواست ضمانت کے سماعت کے دوران کہا تھا کہ بشری بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیے۔