ڈیرہ اسماعیل خان (ای پی آئی ) 9 مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافی جاری ہے سابق وزیر اعلیٰ سمیت کئی سینئر رہنمائوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

اسی سلسلہ میں تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اور آج بھی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹرز کریں گے۔احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ 9 مئی کو گھر سے باہر بھی نہیں نکلا تھا۔