لاہور (ای پی آئی ) ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلہ میں سی ٹی ڈی نے گذشتہ روز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال اور گوجرانوالا میں کرتے ہوئے 6 دہشتگرد گرفتار کرکے دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مختلف شہروں میں کی جانے والی کارروائیوں میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔


