کراچی (ای پی آئی) پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا ،
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن بی نہیں ہے، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔جو لوگ آپشن بی کی بات کرتے ہیں غلط کہتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوڈیفالٹ کی طرف لیکرجاناآئی ایم ایف اوردنیاکیلئے بھی بہترنہیں، امیدہے کہ آئی ایم ایف کی ساتھ 9واں جائزہ مکمل ہوجائے گا۔یاد رہے سابق وزیر خزانہ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، اگر میں وزیر خزانہ ہوتا تو بجٹ کو اس طرح بناتا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ جائے۔


