اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رانا نذیر احمد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے ،

انھوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے وطن عزیز پاکستان صہیونی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، 2018 ءمیں پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ غلط تھا،عمران خان کے ریاست مدینہ بنانے کے نعرے کے جھانسے میں آگیا تھا،9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں،

پی ٹی آئی ان واقعات میں ملوث ہے،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت سے کرونگا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنماء رانا نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے وطن عزیز پاکستان صہیونی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے پاکستان لاالہ الا اللہ کےنعرے پرلاکھوں شہداء کی قربانیوں کے باعث وجود میں آیا تھا اور انشاء اللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گا،

9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں،جو کام دشمن 75 سالوں میں نہیں کر سکا وہ اپنوں نے کیا ہے جب شہداء کی یادگاروں ،جناح ہاؤس اور افواج پاکستان کے دفاتر کو آگ لگا کر تباہ و برباد کر دیا گیا،ایم ایم عالم کاطیارہ جو بھارت جیسے ازلی دشمن کی آنکھوں میں ہمیشہ کھٹکتا رہتا تھا اسے اپنوں نے تباہ کرکے بھارت کو خوش کیا ہے ایسے لوگ کبھی بھی ملک کے محب وطن نہیں ہو سکتے،

ان تمام واقعات سے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ، پی ٹی آئی میں شمولیت بہت بڑی غلطی تھی، عمران خان کے ریاست مدینہ بنانے کے نعرے کے جھانسے میں آگیا تھا،09 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی دانستہ طور پر ملوث تھی، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں کی مشاورت سے کرونگا۔