رحیم یار خان (ای پی آئی) رحیم یار خان راجن پور کے علاوہ دیگر کچی کے علاقوں میں خوف کی علامت بننے والے خطرناک ڈاکوئوں کے خلاف پولیس کی جانب سے فیصلہ کن آپریشن کو 2 ماہ مکمل ہو گئے ۔
جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پنجاب پولیس کے مطابق دو ماہ کے دور ان آپریشن میں12 ڈاکو مارے گئے اور 8 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کچے کے 26 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا اور 51 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں سے مشین گنیں، راکٹ لانچرز، جی تھری،کلاشنکوف، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں ،ڈاکوؤں کے درجنوں خفیہ ٹھکانے،کمین گاہیں اور مورچے گرادیے گئے ہیں۔


