لاہور(ای پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،

جمعرات کو خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتار خواتین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،

سرکاری وکیل نے بتا یا کہ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروایا ہے صنم جاوید سمیت دیگر خواتین نے پیٹرول بم کا استعمال کیا خواتین سے پیڑول بم برآمد کرانا مقصود ہے ،

عدالت گرفتار خواتین کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے مجج نے استفسار کیا کہ آپ نے پہلے جسمانی ریمانڈ میں پیٹرول بم کا نہیں لکھا تھا آج آپ لکھ لے آئے