اسلام آباد(ای پی آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان نا اہلی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کر دیا گیا ۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جاسکتا، درخواست میں عوامی مفاد سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

اعتراض میں کہا گیا کہ 184(3)کے استعمال سے متعلق نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزارنے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست تحریرکرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔