لاہور (ای پی آئی ) کرپشن کیس میں عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،رہنما تحریک انصاف کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا صحافی عمران ریاض کو بھی شامل تفتیش کرنے کی استدعا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کرپشن مقدمے سے بری کرنے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اس حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کیلئے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ مانگا مگر انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
درخواست میں سلمان اقبال اور صحافی عمران ریاض کو بھی تفتیش کے عمل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو کرپشن کے مقدمات میں عدالتوں نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


