اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گذشتہ روز اپنے اوپر سنگین دفعات کے تحت درج 20 مقدمات میں پیش ہونے اور ضمانت حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ
’ میں نے ایک عالمی ریکارڈ توڑا ہے، ظاہر ہے کہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں عدالت میں پیش ہوکر، جوکہ اپنی نوعیّت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس میں قتل اور دہشتگردی سے لیکر بغاوت تک کے مقدمات شامل ہیں، کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب میں نیب کی حراست میں تھا تو مزید 9 فوجداری مقدمات مجھ پر تھوپ دیے گئے‘۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ’قانون کی حکمرانی، جس کا میں ہمیشہ سے قائل ہوں اور احترام کرتا آیا ہوں، کے پیشِ نظر میری ہرممکن کوشش ہے کہ اپنے خلاف قائم 150 جعلی مقدمات میں سے کسی ایک کی بھی عدالتی پیشی چھوٹ نہ پائے، اپنے مخالفین کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جس ڈھٹائی اور بےشرمی سے قانون پامال کیا جارہا ہے بدقستمی سے وہ خود ہمارے نظامِ عدل کیخلاف ایک بھیانک فردِ جرم ہے‘۔


