راولپنڈی(ای پی آئی )9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے،14 ماہ ناک رگڑی، غریب کو مار دیالیکن آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے ،اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائیگا
ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ، نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر یگاتوغیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئیگی۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریراپنی ناکامی کااعتراف تھی کشکول لیکرساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی ،سیاسی استحکام کے بغیربجٹ ناکام ہے امید ہے13اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیںگے تاکہ60دن کی بجائے90دن میں الیکشن کرائیں اورمقبول پارٹی کودیوارسے لگائیں عوام کودیوارچین میں چن دیں اور2کینگ پارٹیاں بنائیں۔
شیخ رشید احمدنے کہا کہ 22ارب ڈالرقرضے کی ادائیگی کیسے ہوگی9200ارب روپے کاحدف کیسے پوراہوگا،نوازشریف کہتاہے پلے نہیں دھیلہ کردی پھرے میلہ میلہ ،ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹیمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتے ہیں، انڈسٹری چلے گی نہیں ایکسپورٹ بڑھے گی نہیں غریبوں تاجروں نے بجٹ مستردکردیا13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے۔


