لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

نومئی واقعات کے بعد درج مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ، فاضل جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے عسکری ٹاور حملہ کیس میں یاسمین راش کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہیں۔ تفتیش کیلے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد یاسمین راشد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔