اسلام آباد(ای پی آئی )وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان 9 مئی کے واقعات کے بعد کی صورتحال اورسامنے آنے والے مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے ، اس کے علاوہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔


