لاہور (ای پی آئی ) تھانہ شادمان نذر آتش کیس پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیاعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کردی،

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت کی، اس دوران میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 27 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید و دیگر پر تھانہ شادمان کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے جب کہ محمود الرشید جناح ہاس حملہ کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔