اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر اعظم نے الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاداورآئی جے پی روڈ اور سیونتھ ایو نیوفلائی اوور منصوبہ کا افتتاح کر دیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے الیونتھ ایونیو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
7.2 کلومیٹر کا یہ منصوبہ دو مراحل میں 16 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔بدھ کو وزیر اعظم نے وفاقی وزرارانا ثنااللہ،مریم اورنگ زیب کے ہمراہ الیونتھ ایونیو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پرسابق اراکین قومی اسمبلی حنیف عباسی،ملک ابرار،انجم عقیل خان،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم کو الیونتھ ایونیو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلہ میں 4.20 کلومیٹر شاہراہ تعمیر کی جائے گی،اس میں دو انٹر چینج اور دو فلائی اوور شامل ہیں۔تین رویہ شاہراہ پر9 ارب روپے لاگت آئے گی۔
پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔دوسرے مرحلہ میں تین کلومیٹر لمبی شاہراہ تعمیر ہوگی جس میں دو انڈر پاس اور دو انٹر چینج شامل ہیں۔دوسریمرحلے کی تکمیل پر بھی ایک سال لگے گا۔یوں یہ منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا۔دوسرے مرحلہ پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے میں ریلوے ٹریفک جنکشن اور آئی جے پی روڈ پر انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے۔
الیونتھ ایونیو پر خیابان اقبال،ابن سینا،سری نگر ہائی وے پر انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر ہوں گے۔وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ اور سیونتھ ایو نیوفلائی اوور منصوبہ کا افتتاح بھی کیا،


