لاہور(ای پی آئی ) پاکستان میں احتساب کے لئے بنائے گئے واحد ادارےقومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی،
ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے نیب کا عدالت میں جواب۔
تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف اور اہلخانہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی،نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے ،
عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی نیب چیئرمین سے تصدیق کا حکم دیا تھا،عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر کی طلبی کے نوٹس پر فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت نے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔


