اسلام آباد (ای پی آئی )190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں پیش ۔عبوری درخواست ضمانت منظور،
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 4 جولائی تک ضمانت منظور کی۔پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی سے اتر کر احتساب عدالت گئیں اور عدالت میں حاضری لگانے کے بعد وہ واپس گاڑی میں بیٹھ گئیں۔بشریٰ بی بی کے وکلاء نے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظرِ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔


