لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت،اینٹی کرپشن عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے سپیشل جج علی رضا اعوان نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت اینٹی کرپشن کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی اس مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں ، عدالت ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل رانا انتظار نے دلائل میں کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا مقدمے میں کوئی کردار نہیں، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دلائل مکمل کر لیے، دیکھتے ہیں فیصلہ آج کرنا ہے یا کل