لندن(ای پی آئی ) یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہےحکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا
انھوں نے یونان کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے
انھوں نے کہا کہ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا حکومت کڑا محاسبہ کیا جائے ۔انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔
نوازشریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والے 78 افراد کی میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی، جس میں وزارت داخلہ،وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہوں گے۔


