اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین عدالت نوٹس جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست پر سماعت عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے خلاف درخوسات پر سماعت ہوئی دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کے اختیارات نہیں ہیں،

چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کس بنیاد پرآپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کے اختیارات نہیں،

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دلائل دیئے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بغیر اختیار توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے، الیکشن کمیشن کے رولز میں توہین عدالت کی کارروائی کا طریقہ کار ہی نہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنے دستخط سے توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے، شوکاز نوٹس میں اختیارات تفویض کرنے کے بارے میں کہا گیا ہےتوہین عدالت کیس میں اختیارات تفویض نہیں کیے جاسکتے، فواد چوہدری جوڈیشل اتھارٹی کے پاس پیش ہونے کو تیار ہیں، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا