راولپنڈی(ای پی آئی ) پریشرککرپھٹنے والا ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے،پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔

ان خیالا ت کااظہار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ300پاکستانیوں کی شہادت پرسڑکوں پرنکلے، معاشی ناانصافی، معاشی قتل کیخلاف احتجاج کیالیکن ہمارے ہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیزمرنیوالوں کے نصیب میں تھا،

انھوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنرمندلوگوں کاپاکستان چھوڑنے کایہ عالم ہے، ارجنٹ فیس پربھی پاسپورٹ مہینوں تک دستیاب نہیں۔ تین ہزارروپے میں20کلو آٹے کا تھیلا ہے نہ بجلی گیسں کابل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کاکرایہ نہ بزرگوں کی دوائی نہ قبر کے پیسے ہیں ،

انھوں نے کہا کہ انڈسٹری، کارخانے بنداورروزگار نہیں ، پریشرککرپھٹنے والا ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے ،یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں لانیکا فی الفور انتظام کیا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے دوست ممالک سیاسی استحکام کامشورہ دے رہے ہیں اورہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں نظرثانی اوراپیل میں مقابلے کافیصلہ محفوظ ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر ہے، کھیلنے والے چھاتی کے ساتھ تاش لگاکرکھیل رہے ہیں مسئلہ عوام اورپاکستان کی بقا کا ہے۔