اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میںالیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ لارجر بینچ کے فیصلے کے مطابق کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھا رہے؟ عدالت کا وقت آپ کیوں ضائع کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ پٹیشنر کے خلاف شوکاز کی کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی، دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیس کی سماعت کا موقع کیوں نہ دیا جائے؟ آخر ایسی کیا بات تھی کہ الیکشن کمیشن کو فیصلے میں سمجھ نہیں آئی؟ آپ کو کس نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ کے آرڈر کے پابند نہیں ہیں؟

عدالت نے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار د دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو سنتے ہوئے فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا۔الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیے تھے