اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت عدالت نے منظور کر لی فوری رہا کرنے کا حکم
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے بعد تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت منظوکرتے ہوئے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید خان نے سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
شہر یار آفریدی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پیر کو شہریار آفریدی کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔


