اسلام آباد(ای پی آئی ) ا متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کردئیے،اعظم سواتی 24 جولائی کو بذریعہ اشتہار عدالت میں طلب۔
ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
عدالت نے اعظم سواتی کی رہائش گاہ، محلے اور عدالت کے باہر عدالتی کارروائی سے متعلق اشتہار چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کر رکھا تھا۔ اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔


