مکوآنہ (ای پی آئی)9مئی کے واقعات میں فیصلہ آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کر کے جلائو گھیرائوکیس میں ملوث 24 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق بار صدر،سیکرٹری بار سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی گئیں

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج محمد حسین کی عدالت میں گذشتہ روز پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار 24ملزمان کو پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی

سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج محمد حسین نے ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا،

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کی عدالت نے گذشتہ روز 9مئی کے احتجاج اور جائو گھیرائوکیس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی درخواست ضمانت سیکرٹری بار رانا ایم اے بابر خان،سابق سیکریٹری خرم اعجاز کاہلوں اور سابق صدر شہزاد بشیر چیمہ کیجانب سے درخواست ضمانتیں دائر کی گئی تھیں

سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوط کرلیا تھا آج عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری بار رانا ایم
اے بابر خان،سابق سیکریٹری خرم اعجاز کاہلوں اور سابق صدر شہزاد بشیر چیمہ کی ضمانت منظور کرلی ہیں یاد رہے نو مئی کو سیکرٹری بار رانا ایم اے بابر خان،سابق سیکریٹری خرم اعجاز کاہلوں اور سابق صدر شہزاد بشیر چیمہ، میاں طیب ایڈووکیٹ،بلال اشرف بسراء سمیت متعلقہ وکلاء کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے