راولپنڈی (ای پی آئی ) پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کی طرف سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

اس سلسلہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے گذشتہ مختلف شہروں میں خفیہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے، ملزمان سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،

ملزمان کیخلاف 4 مقدمات درج کرلئے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 166 کومبنگ آپریشن کئے گئے، جن میں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔