اسلام آباد (ای پی آئی ) نو مئی واقعات میں ٹیکسلا میں میں ہنگاموں اور جلائو گھیرائو کیس میں نامزد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور بھتیجے سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنما 9مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھے۔


